پتھروں کے دور کی روایت،بزرگ شخص کو ذبح کردیا گیا

کراچی(بولونیوز)سچل مدینہ کالونی سے ملنے والی لاش کی شناخت 65سالہ علی جان کے نام سے کرلی گئی۔اہلخانہ کے مطابق مقتول علی جان کو جرگے کے دوران قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔گل خان نامی شخص نے لین دین کے معاملے پر علی جان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔مقتول کا تعلق افغانستان سے ہے۔واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔تحقیقات کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں