منگھوپیرپولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف ڈنڈا اٹھالیا

کراچی(بولونیوز)منگھوپیرپولیس نےجرائم پیشہ افراد کیخلاف ڈنڈا اٹھا لیا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں تیز منشیات فروش گٹکاماواسپلائرسمیت غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹ مافیاں گرفتار۔ایس ایچ او منگھوپیر امتیاز میر جت نے پولیس پارٹی کےہمراہ منگھوپیرکےمختلف علاقوں میں کاروائی کرتےہوئے6ملزمان کوحراست میں لیکرمقدمات درج کرلیئے۔نگھوپیر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سعید ولد علی جان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1030 گرام چرس برآمد کی اورمقدمہ الزام نمبر213/19 بجرم دفعہ 6/9-C کا اندراج کیا.دوسری کاروائیوں میں منگھوپیر پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات فروش جمشید ولد غلام نبی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1050 گرام چرس برآمد کی اور مقدمہ الزام نمبر 217/19 بجرم دفعہ 6/9-C کا اندراج کیا.تیسری کاروائی میں منگھوپیر پولیس نے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ پر چھاپہ مار کر ملزم فریداللہ ولد گل کو گرفتار کر کے مقدمہ الزام نمبر 216/19 بجرم دفعہ 430/14/a/14b کا اندراج کیا۔چوتھی کاروائی میں منگھوپیر پولیس نے ملزم حضرت عمر ولد عبدالرزاق کو گرفتار کر کے قبضہ سے 200 گرام چرس برآمد کی اور مقدمہ الزام نمبر 218/19 بجرم دفعہ 6/9-B کا اندراج کیا۔پانچویں کاروائی میں منگھوپیر پولیس نے گٹکا فروشی میں ملوث دو ملزمان محمد اعجاز اور ظفر علی کو گرفتار کر کے قبضہ سے گٹکا,ماوا برآمد کیا اور مقدمہ الزام نمبر214/19 اور215/19 بجرم دفعہ 269/270 کا اندراج کیا۔پولیس کاروائیوں کےبعد عوام میں خوشی کی لہر علاقہ مکینوں کا پولیس سے ہر ممکن تعاون کا فیصلہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں