اسپیکرقومی اسمبلی کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال

اسلام آباد(بولونیوز)اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات،ملاقات میں پارلیمانی امور سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال،وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں کفایت شعاری کے لیے اُٹھائےجانے والے اقدامات کی تعریف۔قومی اسمبلی میں کفایت شعاری کےلیےاٹھائےجانےوالےاقدامات قابل تعریف ہیں۔معاشی چیلنجز پر قابو پانے کےلیےقومی اداروں اورانفرادی سطح پرتعاون ضروری ہے۔ملکی کی معاشی صورتحال کےپیش نظرکفایت شعاری کےاقدامات اٹھا رہے ہیں۔ملکی تاریخ میں پہلی بارقومی اسمبلی کابجٹ سب سےکم رکھا گیا ہے۔گزشتہ سالوں کے واجبات کی ادائیگی کےباوجود638.698 ملین روپے بچت کی۔اسپیکر نے وزیر اعظم کو 29 جولائی کو ہونے والی ایشیا ریجن کانفرنس سےبھی آگاہ کیا۔کانفرنس جنوبی ایشیاءکوترقی کی راہ پرگامزن کرنےمیں معاون ثابت ہوگی۔اسلام آباد میں منعقد ہونے والی کانفرنس پارلیمانوں کو قریب لانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں