قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کوروکاجائے،ثروت اعجاز قادری

کراچی(بولونیوز)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری نےکہاہےکہاکہ قانون کی بالادستی پریقین رکھتےہیں قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کوروکاجائے،ختم نبوت ﷺایکٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے قادیانی پاکستان کو دنیا میں بدنام کررہے ہیں،اقلیتوں کو پاکستان میں تحفظ اور پوری آزدی حاصل ہے،ختم نبوت ﷺ پر ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو آئینی طور پر سزا بھگتنا ہوگی، امن کے دشمنوں کو قانون کی گرفت میں لاکرملک کر امن کی فضاء کو قائم رکھا جائے، قادیانی ملک میں بڑا فتنہ کرنے کے درپے ہیں ان کی سرگرمیوں پر حکومت نظررکھے،پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جسے اسلام کا قلعہ سمجھاجاتا ہے،پاکستان کواسلام کا قلعہ عاشقان رسول ﷺ کی اکثریت ہونے پر کہا جاتا ہے،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور خاص روانگی کےموقع پرکارکنان کےجم غفیرسے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کےارکان بھی موجود تھے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کوملک میں مذہبی وسیاسی آزادی حاصل ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی وسیاسی تما م طرح کی آزادی اور جائیدادیں و جانیں محفوظ ہیں،پاکستان میں جولوگ شدت پسند ی اور تعصب بندی کو ہوا دے رہے ہیں وہ امن کے دشمن ہیں، اسلام پر دہشت گردی کا الزام لگانےوالےلبرل اورسیکولر آج منہ میں گھنگھنیاں ڈال کر بیٹھے ہیں۔ آج وقت نے ثابت کردیا کہ دہشت گرد اسلام اور مسلمان نہیں بلکہ مغرب اور امریکہ ہے، عالمی برادری کو نفرت پھیلانے اور دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف مل کر جنگ کرنا ہوگی،دہشت گردوں کا مذہب اورریاست سے کوئی تعلق نہیں ان سے انہی کی زبان میں نمٹنا ہوگا۔انسانیت کو دہشت گردی سےبچانےکےلیے دہشت گردوں کے سہولت کار،مددگار ممالک اور مالی معاونت کرنیوالی دہشت گرد تنظیموں کےخلاف فوری ایکشن لیناہوگا،دنیا کےممالک پر نطر ڈالی جائے تو اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ پاکستان میں ہے، اقلیتوں کے حقوق اور ان کی مذہبی وتہذیبی شناخت کا تحفظ قرارداد پاکستان کا اہم پہلو ہے۔، نبی اکرم ﷺ نےجب ایک اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی تواس میں تمام مذاہب کےاحترام کولازم قراددیا،دین اسلام نے انتہاپسندی، دہشت گردی، فرقہ واریت اور انسانیت کے قتل کو حرام قرار دیا ہے،ہم ملک میں ہونے والی دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کو امن وامان خراب کرنے کا موقع نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں