سرکاری سرپرستی میں عوام سے بھتہ خوری کا انکشاف

کراچی(بولونیوز)ضلع کونسل کراچی نے رشوت خوری میں سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ضلع کونسل کراچی کی حدود میں قائم باڑوں میں رکھے گئے دودھ دینے والے جانوروں کا سالانہ ٹیکس با اثر ٹھیکیدار کراچی آنے والے تمام جانوروں کا لینا لگا۔شہرمیں داخلی راستوں پرغیرقانونی چنگیاں قائم کرکےسارے جانوروں کا سالانہ ٹیکس وصول کیا جانےلگا۔سفر کرنے والے جانوروں کا سالانہ ٹیکس سپر ہائی وے پر لکی سیمنٹ کے پاس اور نیشنل ہائی وے پر بوہری بابا کے پاس چیک پوسٹوں پرزبردستی وصول کیاجانےلگا۔ٹھیکہ آٹھ کروڑروپےکااوروصولی ایک ارب سے بھی زائد کی۔غیر قانونی وصولی میں سندھ کی حکمراں جماعت کا با اثر سیاستدان ملوث۔غیر قانونی وصولی کا حصہ سندھ کی حکمراں جماعت کے اہم رہنما کو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں