ملیرشادمان،گٹکا ماوا بنانے کی فیکٹری پرچھاپہ،بھاری تعداد میں منشیات برآمد

کراچی(بولونیوز)ملیرشادمان کے علاقے میں گٹکا ماوا بنانے کی فیکٹری پر چھاپا۔بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد،تین ملزمان گرفتار۔کاروائی میں کارخانے کا مالک نوید دیگر دو ملزمان سمیت گرفتار۔گرفتار ملزمان کی شناخت نوید ولد غلام رسول،فہد ولد آفاق اور اشتیاق ولد نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان کارخانے میں مختلف ناموں کے مضر صحت گٹکے ماوے تیار کرتے ہیں۔کاروائی کے دوران تیاری میں استعمال ہونے والا مضر صحت کیمیکل اور چھالیہ کی بھاری مقدار برآمدایس ایچ او سعود آباد کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ملزمان کے خلاف 336/B کے تحت ایف آئی آر درج کرکےکاروائی شروع کردی گئی ہے۔آئی جی سندھ کے احکامات کےبعد گٹکےماوے کےخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے۔ایس ایس پی صاحب کی ہدایات پر موت بیچنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جارہی ہے۔عوامی شکایات پر ایس ایس پی کورنگی نے سخت ترین اقدامات کے احکامات جاری کیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں