اینکرمرید عباس قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم عاطف کے اغوا کا انکشاف

کراچی(بولونیوز)نیوزاینکرمرید عباس قتل کیس میں اہم موڑ آگیا اور قتل کے ملزم عاطف زمان کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بیٹا چند روز قبل تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا ہوا تھا۔قتل کے ملزم عاطف زمان کے والدین مانسہرہ میں ہیں اور انہوں نےقانونی کارروائی کےلیے وکیل سے رجوع کرلیا ہے۔ وکیل کے مطابق ملزم کے والد کا کہنا ہے کہ چھ روز پہلے عاطف کو اغوا کرلیا گیا تھا، جس میں اس کے قریبی پانچ سے چھ دوست ملوث تھے اور عاطف تاوان دینے کے بعد رہا ہوکر آیا تھا، جبکہ واقعے کے حقائق ٹی وی پر چلنے والی خبروں سے مختلف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں