پنجاب سے کراچی جانے والے روڈ پربہت بڑا درخت اچانک گرگیا

سکھر(بولونیوز)موٹر وے پولیس بیٹ ڈہرکی کا احسن اقدام،نیشنل ہائی وے ڈہرکی کے مقام پر پنجاب سے کراچی جانے والے روڈ پر اللصبح بہت بڑا درخت اچانک گرگیا، موٹر وے پولیس کی موثر پیٹرولنگ کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر افسران نے درخت کو سخت جدوجہد کے بعد ہٹاکر روڈ کو فوری طور پر کلیئر کیا۔جبکہ اللصبح ولہار کے مقام پر ہونے والے ٹرین حادثے کے باعث ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی گاڑیوں اور ایمبولینسز کو بھی ممکنہ حادثےسےبچالیا گیا۔اس موقع پرموٹروے پولیس کےڈی ایس پی حامد علی خان،سب انسپکٹردھنیش کمار اور سب انسپکٹر محمد علیم نےآدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لئے کلیئر کیا۔ آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ، ڈی آئی جی موٹروے سندھ ڈاکٹرمسرورعالم کولاچی اورایس ایس پی موٹروے سکھرغلام سرور بھیو نے گرنے والے درخت کوہٹاکرروڈ کو فوری طور پر کلیئر کرنے پر افسران کو شاباشی دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدمت اورنیکی کے جذبے سے سرشار موٹر وے پولیس کے افسران دن رات عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے موٹر وے اور ہائی ویز پر ہمہ وقت تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں