شریف آبادR-55 پرتیسرا فلورکی تعمیر،ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز لُنڈ کا کارروائی کرنے سے ٹال مٹول

کراچی(بولونیوز)لیاقت آباد ٹاﺅن میں واقع شریف آباد بلاک ون فیڈرل بی ایریا میں غیرقانونی تعمیرات اپنی عروج پر پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پلاٹ نمبر R-55 پر پہلے بلڈر نے G+2 کی بلڈنگ پر ایک الگ یونٹس بنائے اور اب بلڈنگ انسپکٹرگلزار کی سرپرستی میں اس پر تیسرا فلور بھی تعمیر کردیا گیا ہے۔مقامی مکینوں اور کئی این جی اوز کی اس حوالے سے شکایات کے باوجود علاقہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیازلُنڈ نے بھی ابھی تک کارروائی نہیں کی ہے۔اس سلسلے میں ایچ آراین ڈبلیو نے موقف کے لئے نیاز لُنڈ کو فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہاں بلڈر نے صرف ایک کمرہ تعمیر کیا ہے لیکن نمائندے کے اصرارپر کہ وہاں پر پورا پینٹ ہاﺅس تعمیر کیا گیا ہے تو نیازلُنڈ نے کہا کہ وہ انسپکٹر کو دوبارہ اس کو چیک کرنے کابولیں گے۔علاقہ مکین نے ایچ آراین ڈبلیو کو بتایا کہ مذکورہ تیسر افلورسندھ بلڈرنگ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے تعمیر کیا جارہا ہے اور انہوں نے بلڈر کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد اسے مکمل کر کے یہاں رہائش کرے تاکہ وہ اب پرانی بلڈنگ کے ریمارکس لکھ کر فائل بند کردکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں