انتشارکابیج بونے والی قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں،شاہ محمود

لندن(بولونیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یورپ میں کچھ لوگ پشتونوں میں مخصوص سوچ اجاگر کررہے ہیں لیکن اگر ہم متحد ہوجائیں تو انتشار کی خواہش مند قوتیں ناکام ہوجائیں گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ میں متحدہ پشتون سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اورپاکستانی برادری سےخطاب کیا۔تقریب میں پشتون شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وزیر خارجہ کو روایتی پشتون پگڑی پہنائی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں میں سےپندرہ لاکھ صرف برطانیہ میں رہائش پذیرہیں،کسی بھی سیاسی جماعت سےوابستگی آپ کا جمہوری حق ہے،جس کا ہم احترام کرتے ہیں، یہ پندرہ لاکھ ایک آواز بن جائیں تو انتشار کا بیج بونے کی خواہش مند قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں