جعلی پیر گرفتار،غیراخلاقی ویڈیوزبرآمدکرلی گئیں

کراچی(بولونیوز)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی جعلی پیرگرفتار،تین ہزارسے زائد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویراورویڈیوزبرآمد،گرفتارملزم آستانےپرنہ آنےوالی خواتین کوویڈیوکالنگ کےذریعےدم کرتاتھا،ملزم خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا،ملزم کی خواتین سے پیسےبھی بٹورچکاہے،گرفتار ملزم آستانہ کا گدی نشیں ہے۔ملزم شانواز نے موبائل پر vallet password بنا رکھا تھا جسے ایف آئی اے نے توڑا۔ملزم کئی خواتین کو بلیک میل کرکے ایزی پیسہ اور موبی کیش ذریعے پیسے بٹور چکا ہے۔ملزم جعلی آئی ڈیز بناکر وائرل کرنے کی دھمکی دیتا اور اور خواتین کو اپنے پاس بلواتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں