وزیراعلی سندھ کی ہدایت،ضلع کورنگی میں صفائی ستھرائی کا کام جاری

کراچی(بولونیوز)وزیراعلی سندھ کی ہدایت پرشہرکےمختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا گیا۔ضلع کورنگی اور جنوبی میں کچرے کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ڈی ایم سیز کی جانب سے صفائی کے کام میں ناکامی پر سندھ حکومت کو مداخلت کرنا پڑی۔وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر ضلع کورنگی میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں صفائی کام جاری ہے۔ضلع کورنگی اور جنوبی کے کئی علاقوں سے کچرے کو صاف کردیا گیا۔پیپلزپارٹی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں