خرید وفروخت پرشناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے سے انکار،وزیراعظم

کراچی(بولونیوز)وزیر اعظم نے کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری معیشت کا اہم حصہ ہے اسے ساتھ لے کر چلیں گے،حکومت آپ کےلیےآسانیاں پیداکرناچاہتی ہے،مل بیٹھ کرمسائل کاحل نکالیں گے، معیشت کی بحالی اور استحکام کے لیے تمام فریقوں کو ساتھ دینا ہوگا۔وزیراعظم نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں کے لیے وفاق اپنا تعاون جاری رکھے گا، کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے، ہماری اولین ترجیح غربت کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے جس میں آپ کی مدد چاہیے،اب ملکی معیشت پرانےطریقہ کارکےتحت نہیں چلائی جاسکتی۔تاجروں نے خرید و فروخت کے لئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا تاہم وزیراعظم نے شرط ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب کاروبار پرانے طریقے سے نہیں چلے گا، یہ زیادتی ہے کہ 50 ہزار سے بڑی خریداری پر شناختی کارڈ نہ دیا جائے، حکومت تاجروں صنعت کاروں کوساتھ لےکرچلناچاہتی ہے،ترکی کی طرح ہم پاکستان کوترقی دیناچاہتےہیں۔وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بھی تاجروں کو مراعات دینے سے انکار کرتے ہوئےکہاکہ وزیراعظم کےسامنےکہہ رہا ہوں شناختی کارڈ شرط ختم نہیں ہوگی، تاجر صنعت کار شناختی کارڈ دینے سے کیوں گریز کررہے ہیں، ٹیکس سب کو دینا ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ٹیکسٹائل کی مقامی صنعت پر بھی ٹیکس دینا ہوگا، ٹیکسٹائل کی صنعت کے ساتھ الگ سے بات چیت کرر ہے ہیں، ایکسپورٹ کو کس طرح صفر ٹیکس کیا جائے اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں