پرانے حریف ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلیے آج زور آزمائیں گے

برمنگھم(بولونیوز)ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ پرانے حریف ایک دوسرے کونیچا دکھانےکیلیےزورآزمائیں گے۔ٹورنامنٹ کےآغاز سے قبل انگلینڈ کو میگا ٹرافی کیلیے مضبوط امیدوارقراردیا گیا جبکہ ایشزحریف کےبارے میں زیادہ بات نہیں ہورہی تھی،مگر آسٹریلیا نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین پرفارمنس سےورلڈ کپ کےدفاع کیلیےاپنے عزائم کا بھرپور اظہار کیا، خاص طور پر لارڈز میں ٹیم میزبان انگلینڈ پرپوری طرح حاوی دکھائی دی اور64 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس سے پہلے وارم اپ میچ میں بھی آسٹریلوی ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں انگلش سائیڈ کو 12 رنز سے زیر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں