حکومت مجھےہرقیمت پرگرفتاریانظربند کرناچاہتی ہے

لاہور(بولونیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں اپنی گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر نہیں دینا چاہتی اور نہ ہی سیلیکٹڈ کی آلہ کار نیب کی سیاہ کاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع گنوانا چاہتی ہوں۔نیب لاہور کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کے معاملے پر 19 جولائی کو طلبی کا سمن موصول ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں