وزیراعظم کو بھارتی سکھوں کی طرف سے نگرکیرتن میں شرکت کی دعوت

لاہور(بولونیوز)سکھ مذہب کےبانی بابا گورونانک دیوجی کے 550 ویں پرکاش پرب کے حوالے سے شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے جنم استھان ننکانہ صاحب سے نگرکیرتن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔نگر کیرتن25 جولائی کو ننکانہ صاحب سے شروع ہوگا جو ننکانہ صاحب سے لاہورپہنچےگااور پھر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جائے گا، نگرکیرتن بھارت کی مختلف ریاستوں سے گزرتا ہوا 100 دن بعد سلطان پورلودھی میں پہنچ کراختتام پذیرہوگا۔بھارت کی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نےنگرکیرتن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنرپنجاب چوہدری محمدسروراورپاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کےپردھان سمیت کئی شخصیات کواس تاریخی نگرکیرتن میں شرکت کی دعوت دی ہے، شرومنی کمیٹی کی طرف سے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر شخصیات کو باقاعدہ خطوط لکھ کر دعوت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں