وزیراعظم 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(بولونیوز)ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں،دونوں سربراہانِ مملکت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ سمٹ سطح کی پہلی ملاقات ہوگی،جس میں دوطرفہ اورلاقائی معاملات زیرغورآئیں گے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیراعظم امریکی کانگریس کے ممتاز ارکان اور پاکستانیوں سے بھی ملیں گے، وزیراعظم کی واشنگٹن مصروفیات میں نیا پاکستان وژن اورامریکا کثیرالجہتی تعلقات کی اہمیت زیرغورآئےگی،عمران خان امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم اور افغانستان میں سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیں گے جب کہ ہمسایوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کی پالیسی اجاگر کریں گےاور تنازعات مزاکرات سے حل کرنے اور جنوبی ایشیا امن، ترقی اور خوشحالی پر بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں