ایئر پورٹ پر مسافروں کا ڈیٹا چوری، اہلکاروں سمیت 10 گرفتار

اسلام آباد(بولونیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں ایف آئی اے، کسٹمز حکام نے بتایا ہےکہ ایف آئی اے کےاپنےلوگوں نےاسمگلرزکیساتھ ڈیٹا شیئرکیا تھا جبکہ کوئٹہ میں ڈپٹی کلکٹرکسٹم عبدالقدوس کواسمگلنگ روکنے پر شہیدکیاگیا۔سینیٹر روبینہ خالد کی سر براہی میں قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں سینیٹ اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کےاجلاس قومی اسمبلی کےاجلاس کے ساتھ مشروط کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اجلاس نے بلوچستان میں جاں بحق ہونیوالے کسٹمز کے ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹرعبدالقدوس کیلیے فاتحہ خوانی کی۔ کسٹم حکام نےکمیٹی کوآ گاہ کیاکہ ڈپٹی کلکٹرکواسمگلنگ روکنے پر شہید کیا گیا ۔ 3اسمگلرز گرفتار ہو چکے ہیں۔کمیٹی اجلاس میں مسافروں کےڈیٹا چوری کی شکایات پرایف آئی اے سائبرکرائم ونگ اورپی ٹی اے کے اعدادوشمار میں تضاد دیکھنے میں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں