سندھ پولیس کی 54 کروڑ کی رقم روک لی گئی، کئی منصوبے رُک گئے

کراچی(بولونیوز)ندھ پولیس کی مشکلات بڑھ گئیں،محکمہ خزانہ سندھ نے سندھ پولیس کو 54 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری نہیں کی جس کے باعث سندھ پولیس کے پاس بجٹ نہ ہونے سے موبائل لوکیٹر، چھوٹے ہتھیار اور گاڑیوں کی خریداری رک گئی۔ذرائع کےمطابق سندھ پولیس کوگزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کا بجٹ نہیں مل سکا ہے، کراچی میں امل قتل کیس کے بعد سپریم کورٹ نے پولیس اہلکاروں کو چھوٹے ہتھیار دینے کے احکام دیے تھے، بجٹ نہ ہونے سے اندرون سندھ کچے کے علاقوں میں گشت اورآپریشن بھی متاثر ہورہا ہے جب کہ پولیس کی گاڑیوں کے لیے ایک ارب روپے منظورہوئے تھے جن میں سے محض 2 کروڑ80 لاکھ جاری ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں