ڈوپنگ کیخلاف بڑی کارروائی، 230 افراد گرفتار

روم(بولونیوز)ڈوپنگ کیخلاف ایک بڑی کارروائی کےدوران 230افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ڈوپنگ کےخلاف بین الاقوامی کارروائی میں 230 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی 33 ممالک میں کی گئی،23 ممالک کا تعلق یورپی یونین سے جبکہ 10 کا تعلق دیگر ممالک سے تھا جن میں البانیہ، کولمبیا، آئس لینڈ، سوئٹزر لینڈ اور امریکا بھی شامل ہے اس کارروائی کے دوران 38 لاکھ سے زائد نسخے اور جعلی ادویات ضبط کی گئی ہیں۔یورپی پولیس یورو پول کےمطابق پولیس نے یورپی سطح پر ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 17 گروہوں اورنوجعلی لیبارٹریوں کوبھی بےنقاب کیا ہے۔یوروپول کےمطابق دو دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں انابولیکا کے کاروبار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے یہ ادویات اتھلیٹ، باڈی بلڈر اور جم فنٹاسٹک شامل ہیں۔ ان ادویات کو جانوروں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔واڈا حکام نے اس کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ ان ممالک کے تعاون سے جہاں یہ کارروائی کی گئی، ہم غیر قانونی ادویات کا ہر صورت خاتمہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں