عوام کےدلوں میں وہی زندہ رہ سکتا ہے،جس نےانکواپنا ماناہو

لوئردیر(بولونیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیلکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں کس نالائق کو لے آئے ہیں۔لوئردیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہ سکتا ہے،جس نےعوام کو اپنا مانا ہو، کیا آج کوئی ضیاء الحق اور پرویز مشرف کا نام لینے والا ہے، ضیاء اور مشرف کا دور صرف سیاہ دور کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جب کہ عمران خان انصاف کی بات کرتے تھے آج ان کی سیاست انتقام کی سیاست ہے اور آج ہمارا مقابلہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ہے جو ہمارے حقوق چھیننا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں