ماہرہ خان کی فلم ‘سپر سٹار’ کا پہلا گیت ‘بے کراں’ ریلیز

لاہور(بولونیوز)معروف اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ‘سپر سٹار’ کا پہلا گیت ‘بے کراں’ ریلیز کر دیا گیا جس میں ماہرہ خان اوربلال کوسیاہ لباس میں سٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی اس کیمسٹری کا سوشل میڈیا پرکافی چرچہ ہےاوراس جوڑی کو خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ گیت گلوکار علی سیٹھی اور زیب بنگش کی آوا ز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نغمہ نگار شکیل سہیل ہیں، موسیقی اذان سمیع خان اور سعد سلطان نے ترتیب دی ہے۔ریلیز ہونے کے دو روز میں ہی اس گیت کو 2 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں