امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قرار

واشنگٹن(بولونیوز)امریکا نےکالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اورکالعدم جنداللہ کودہشت گرد تنظیم قراردے دیا۔امریکا نےپاکستان میں دہشت گردی کی علامت کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور کالعدم جنداللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا جب کہ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بی ایل اے کے اثاثوں پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔کالعدم بی ایل اےاورجنداللہ کودہشت گرد قراردینےکا اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا جس کے تحت دونوں تنظیمیں اب دہشت گرد تصور کی جائیں گی جب کہ ان تنظیموں کے تمام تر اثاثہ جات بھی منجمد سمجھے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں