فرح خان نےروہت شیٹھی کومشکل ترین ڈائریکٹر قرار دیدیا

ممبئی(بولونیوز)ڈائریکٹراوراداکارہ فرح خان نےروہت شیٹھی کو مشکل ترین ڈائریکٹر قرار دیدیا۔روہت شیٹھی کا شمار بھارت کےکامیاب ترین ڈائریکٹرمیں ہوتا ہے، ان کی تین فلمیں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہیں اور ملک کے مشہورفلم ڈائریکٹرہیں وہ اس وقت اپنی چوتھی فلم بنانےکی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کا نام’’سوریا ونشی‘‘ ہے،اس فلم کےمرکزی کرداروں میں اداکارہ قطرینہ کیف اور اداکار اکشے شمار شامل ہیں۔روہت شیٹھی کو مشکل ترین ڈائریکٹر قرار دیتے ہوئے فرح خان نے اپنی انسٹا گرام میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کامیابی کاخواب دیکھتےہیں۔کچھ لوگ بہت سخت محنت کرتےہیں اس کی ایک مثال روہت شیٹھی اورقطرینہ کیف ہےجورات کے تین بجےفلم سوریا ونشی کے فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روہت شیٹھی کی اس فلم میں مشہور گانا ’’ٹپ ٹپ برسا پانی‘‘ ایک مرتبہ پھر سننے کو ملے گا جس میں اداکارہ قطرینہ کیف ڈانس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اس فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم آئندہ سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس کا متوقع طور پر بالی ووڈ کے کنگ سلمان خان کی آنے والی فلم ’’انشاء اللہ‘‘ کیساتھ مقابلہ ہو سکتا ہے جس کے بعد اطلاعات ہیں کہ روہت شیٹھی چاہتے ہیں کہ ’’سوریا ونشی‘‘ فلم کی ریلیز کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں