لاہور ایئرپورٹ پر ہزاروں گولیوں سے بھرے تین سوٹ کیس برآمد

لاہور(بولونیوز)کسٹمزنےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےہزاروں گولیوں سےبھرے تین سوٹ کیس برآمد کرلیے۔کسٹمزنےلاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کرتےہوئےہزاروں گولیوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔سیکیورٹی اہلکاروں نےایئرپورٹ سے گولیوں سے بھرے تین بیگ برآمد کرلیے جن کی تلاشی لی گئی تو ان میں سے 4 ہزار600 گولیاں اور 800 گولیوں کے خول نکلے۔حکام کے مطابق نامعلوم مسافر گولیوں سے بھرے تین بیگز کنوئیر بیلٹ پررکھ کرغائب ہوگیاتھا۔کسٹمز حکام نے گولیوں کو ضبط کرکے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی۔ایئرپورٹ سے گولیوں کی برآمدگی کواے ایس ایف اورپولیس کی بڑی ناکامی قراردیاجارہا ہےکیونکہ ایئرپورٹ کے داخلی اور اندرونی دروازوں پر سخت چیکنگ کے باوجود کیسے گولیاں ایئرپورٹ کے اندر پہنچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں