پسند کی شادی کرنے والے کی آنکھیں نکال دی گئیں

بھکر(بولونیوز)چاہ اسماعیل والا میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کی آنکھیں نکال دیں۔ اسحاق نامی نوجوان نے ڈیرہ اسماعیل خان کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔ لڑکی کے تین بھائیوں نے اسماعیل والا کے قریب لڑکے پر حملہ کیا اور اس کی آنکھیں نکال دیں۔اسحاق کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے لڑکے کو قابو کرکے آنکھوں میں نوکدار چیز ماری۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں