ماڈرن کوآپریٹوسوسائٹی میں بنگلہ کے نقشہ پر پورشن،اویس کا پیکج

کراچی(بولونیوز)ماڈرن کوآپریٹوہاﺅسنگ سوسائٹی جمشید ٹاﺅن کے پلاٹ نمبر 19 بلاک 3 میں رہائشی پلاٹ پر بنگلہ پورشنزکی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایک طرف بلڈر نے تعمیراتی کام میں تیزی کردی تو دوسری طرف اس نے اہل علاقہ کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دنیا شروع کردی ہیں۔علاقہ مکین نے عدنان نے اس سلسلے میں اپنے وکیل ندیم احمدایڈووکیٹ کے ذریعے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نام ایک لیگل نوٹس ارسال کردیا ہے جس میں فوری طور پر اس غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایچ آراین ڈبلیو کو معلوم ہوا ہے کہ اس علاقہ میں تعینات بااثراسسٹنٹ ڈائریکٹر اویس احمد نے بھاری نذرانہ کے عوض یہ پیکج پکڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ علاقہ مکینوں کی شکایت کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ بااثراویس احمد نے ایک ساتھ گلشن ٹاﺅن زون + ون اور لیاقت آباد ٹاﺅن کا اضافی چارج بھی لیا ہوا ہے جس سے ان کے اثرورسوخ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ایچ آراین ڈبلیوسے بات کرتے ہوئے ندیم احمدایڈووکیٹ نے کہا اگراس لیگل نوٹس کے بعد بھی ایس بی سی اے نے کارروائی نہیں کی تو ہم ان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئنی درخواست دائرکریں گے اور اس ہی اویس احمد کو بطورخاص پارٹی بنایا جائے گا اور عدالت کو بھی بتایا جائے گا کہ ادارہ سے پوچھا جائے کہ اس افسر کوکون سے سرخاب کے پرلگے ہیں کہ اسے تین زرخیزٹاﺅن کا اضافی چارج دیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں