آل پارٹیزکانفرنس،فردوس عاشق اعوان نے آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(بولونیوز)فردوس عاشق اعوان نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کو کاٹھ کی ہنڈیا قرار دے دیا۔ کہتی ہیں ہر بار مولانا کو بلا کر ان کی کرسی کھینچ لی جاتی ہے۔ مولانا صاحب سے دلی ہمدردی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے جس میں پیپلز پارٹی کا5اورن لیگ کا 10 رکنی وفد شرکت کررہا ہے۔اس حوالے سے سماجی رابطوں ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نےاپوزیشن جماعتوں کوآڑے ہاتھوں لےلیا۔اے پی سی کی شاہکار فلم سکرین پر آنے سے پہلے ہی اتر گئی ۔ مفادات کی قیدی قیادت ہر مرتبہ مولانا کو بلا کر ان کی کرسی کھینچ لیتی ہے۔ مولانا صاحب سے دلی ہمدردی ہےکیونکہ اپوزیشن کے ناتواں کندھے ان کی سیاسی محرومی کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں