لاہور میں منشیات فروشی میں غیر ملکیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

لاہور(بولونیوز)لاہور میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی میں غیر ملکیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور شہر کے تعلیمی اداروں سمیت اسپتالوں کے گرد بھی منشیات فروخت کی جارہی ہے۔گرفتار منشیات فروشوں سے تفتیش میں پتہ چلا کہ لاہورمیں ایلیٹ کلاس کوکین کےنشے میں ملوث ہے جبکہ بعض امیر زادے آئس کا نشہ کرتے ہیں۔ کوکین کی قیمت 13ہزارروپے سے 15 ہزار روپے فی گرام ہے جبکہ اس میں کولمبئین کوالٹی 15ہزار روپے سے 20 روپے فی گرام ہے ۔ آئس 25سوروپےسے3 ہزار روپے فی گرام باآسانی مل جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ڈانس پارٹیز میں نشہ آور گولیاں استعمال کی جاتی ہیں جنہیں پلزPill’s کہا جاتا ہے اور ایک گولی 7سو روپے سے 1 ہزار روپے تک مل جاتی ہے ۔ منشیات فروش نے یہ بھی بتایا کہ ان تینوں منشیات کی اقسام کا استعمال لڑکے اور لڑکیاں دونوں برابر ہی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں