پاکستان اور یورپی یونین میں ’’اسٹرٹیجک پلان‘‘ پر اتفاق

برسلز(بولونیوز)سائبر سیکیورٹی منی لانڈرنگ سرمایہ کاری کیلیے پاکستان اور یورپی یونین میں ’’اسٹرٹیجک پلان‘‘ پر اتفاق ہوگیا۔پاکستان اور یورپی یونین کے مابین نیا اسٹریٹجک باہمی تعاون منصوبے پر معاہدہ طے پا گیا،اس حوالے سے تقریب برسلزمیں ہوئی۔ یورپی یونین کی جانب سے ان کی اعلیٰ نمائندہ فیڈریکا موگرینی نے جبکہ پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معاہدے پر دستخط کیے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ یورپی یونین ہماری روایتی حلیف، تجارت اور سرمایہ کاری میں پاکستان کی بڑی شراکت دار ہے، ایس ای پی مختلف شعبہ جات میں ہمارے تعاون کو مزید فروغ دینےکیلئے ایک طویل المدتی عزم ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی، امن اور ترقی کے تعلق میں پنہاں ہے جنہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیاجا سکتا،یہ مستقبل کے تقاضوں ملاقات کی، ملاقات پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دو طرفہ تعلقات ، کشمیر کاز کیلئے ممبران یورپی پارلیمنٹ کی کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں