پیرس میں پختون شہریوں کی پاکستان و پاک فوج زندہ باد ریلی

پیرس(بولونیوز)فرانس میں مقیم پختون شہریوں نے پاک یورپین فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے تعاون سے پیرس میں ایک عظیم الشان پاکستان زندہ باداورپاک فوج زندہ باد ریلی کااہتمام کیاگیا۔جس میں پختونوں کےعلاوہ دوسرے پاکستانی شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، برسلز میں پختونوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ایفل ٹاور پیرس کے سامنے جمع ہوکر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد میگا مارچ کا انعقاد کیا، شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے پرجوش نعرے لگا کر پختون تحفظ موومنٹ کی طرف سے پاک فوج کے خلا ف ہونے والے مذموم پراپیگنڈا کو غلط اور حقائق کے برعکس قرار دیا، میگا مارچ کے قائدین نے کہا کہ پاک فوج نے قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم اور جنونی دہشت گردوں کی محفوظ کمین گاہوں کو تباہ کرکے امن بحال کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں