بھارت مسلمانوں کے لیے تشدد اورخوف پھیلانے والا ملک ثابت

نیویارک(بولونیوز)امریکا نےمذہبی آزادیوں سےمتعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بھارت مسلمانوں کےلیےتشدد اورخوف پھیلانے والا ملک ثابت ہوا ہے۔امریکا نے مذہبی آزادیوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بھارت میں مذہبی عدم برداشت کا گہرائی سے تجزیہ کیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ہندوقوم پرست گروہوں نے بھارت کوباقی قومیتوں کیلئےتشدد اورخوف وہراس پھیلانے والا ملک ثابت کیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کئی ریاستوں نے گاؤکشی کے خلاف قانون بنائے، ہندوانتہا پسندوں نے گائے ذبح کرنے والے مسلمانوں پر تشدد کیا جب کہ بی جے پی مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں