پاکستان دیرپا امن واستحکام حاصل کرنے کے قریب ہے، آرمی چیف

لندن(بولونیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاکہناہےکہ پاکستان دیرپا امن واستحکام حاصل کرنےکےقریب ہے۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیزکے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران آرمی چیف کا علاقائی سیکیورٹی پر پاکستان کے نقطہ نظر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان امن و استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے، امن وامان کی یہ صورتحال اب کوئی نہیں چھین سکتا، جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار تنازعات کے حل میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں