نوازشریف،ضمانت کیلئے دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور

اسلام آباد(بولونیوز)ہائی کورٹ نےالعزیزیہ ریفرنس میں اضافی دستاویزات جمع کرانےکےلئےسابق وزیراعظم نوازشریف نے درخواست منظور کرلی۔جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نےالعزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت اور مرکزی اپیل کی سماعت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان منگی ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ نواز شریف نے اپنے وکیل کے توسط سے العزیزیہ ریفرنس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لئے درخواست بھی دائر کی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ غیر ملکی ڈاکٹرز اور سرجنز کی میڈیکل رپورٹ بھی جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں