چاکیواڑہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،ملزم گرفتار

کراچی(بولونیوز)چاکیواڑہ پولیس نےمنشیات فروشوں کےخلاف چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے سنگولین شاہ فیصل محلہ کے قریب سے دو منشیات فروش گرفتار چرس برآمد دونوں کے خلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوچاکیواڑہ ریاض احمد بھٹونےآئی جی سندھ اورایڈیشنل آئی جی کراچی اورایس ایس پی سٹی کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصروں کےخلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزکردیا ہے مخبر خاص کی اطلاع پر سنگولین شاہ فیصل محلہ ربانی مسجد والی سڑک کےقریب سے دو منشیات فروش جو کہ عوام کو زہر بیچنے میں مصروف تھے انہیں گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان افضل ولد عبدالستار دوسرا یاسین ولد بشیر احمد کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے جبکہ ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو کے مطابق اعلیٰ افسران کی جانب سے دیئے گئے احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصروں کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے اور ان کے خلاف کارروائیاں تیز کرنا شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں