پانی کے ستائے شہریوں کا سخی حسن چورنگی پراحتجاج ودھرنا

کراچی(بولونیوز)سخی حسن چورنگی پر پانی کے ستائے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کے باعث سخی حسن چورنگی ٹریفک کے لیے ایک گھنٹے بند رہی اور بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔سخی حسن چورنگی پر علاقہ مکینوں نے پانی کی بندش کےخلاف احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، واٹر بورڈ کے شکایتی مرکز پر متعدد بار شکایات درج کرائیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی مجبور ہوکر احتجاج کررہے ہیں۔واٹر ٹینکر مافیا منہ مانگی رقم وصول کرکے پانی فراہم کررہا ہے ہم اس مہنگائی میں اپنا گھر چلائیں یا مہنگے داموں پانی خریدیں، ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے افسران نے اس معاملے پر چپ سادھ لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں