موجودہ حکومت کو جب چاہیں گرا سکتے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد(بولونیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ حکومت بزدلوں کی حکومت ہے ہم جب چاہیں موجودہ حکومت کو گرا سکتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب نے فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے، نیب کو آمر مشرف نے سیاسی انتقام کے لیے بنایا، آج کے پاکستان اور مشرف کے پاکستان میں کیا فرق ہے؟ عدلیہ خودمختار نہیں ، میڈیا آزاد نہیں ، معزز جج صاحبان کو سازش کے تحت ہٹایا جارہا ہے، اب بتائیں نئے پاکستان اور آمروں کے پاکستان میں کیا فرق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں