بھارت کا پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو کلیئرنس دینے سے انکار

لاہور(بولونیوز)سکھوں کے پانچویں گوروارجن دیوجی کے شہیدی دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آنے کے خواہش مندسکھ یاتریوں کو بھارتی حکومت نے کلیئرنس دینے سے انکارکردیا جس کی وجہ سے سکھ یاتری پاکستان نہیں پہنچ سکے ہیں۔پاکستان کی طرف سے بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے اسپیشل ٹرین واہگہ ریلوے اسٹیشن سے بھارت کے اٹاری اسٹیشن بھیجی ی تھی تاہم متعددباررابطے کےباوجودبھارتی حکومت نےپاکستانی ٹرین کوبھیجےجانےکی کلیئرنس نہیں دی ہے۔واہگہ اسٹیشن پرقف املاک بورڈکےسیکرٹری طارق وزیرخان،ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل اورسیدفرازعباس سمیت پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردارتاراسنگھ، سرداربشن سنگھ، ایف آئی اے، کسٹم، ریلوے اوررینجرزکے حکام بھی موجودتھے۔ بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے کھانے پینے کا انتظام کیاگیاتھا، تاہم کئی گھنٹے انتظارکے باوجود بھارتی حکومت نے ٹرین کلیئرنس کی اجازت نہ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں