آصف زرداری کا عمران خان کو استعفیٰ دیکر گھر جانے کا مشورہ

اسلام آباد(بولونیوز)پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری نےوزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دے کر گھر جانے کا مشورہ دے دیا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا عمران خان اگر ملکی قرضوں کےحوالےسے1947 سے کمیشن نہیں بنانا چاہتے تو پچھلے 20 سال کے تو بنائیں اور اگرعمران خان بہت پہلےوالوں کی پگڑیاں نہیں اچھالناچاہتےتومشرف کےدورسےتوآغاز کریں۔آصف زرداری نے کہا عمران خان نے کیسے کہا ملک مستحکم ہو گیا؟ کیا لوگوں کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں؟ میرے دورمیں تو سب کی تنخواہیں بڑھتی تھیں، عمران خان کچھ بھی کہتےرہتےہیں،پہلے عمران خان نے کہا تھا خود کو گولی مار لوں گا سیاست میں نہیں جاؤں گا، پھر کہا خودکشی کر لوں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، عمران خان اگر میرا مشورہ مانیں تو استعفی دیں اور گھر جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں