ہوسکتا ہے آنے والے دنوں میں حکومت کے ساتھ نہ رہیں، اختر مینگل

کراچی(بولونیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کر رہی اس لیےہوسکتاہےآنےوالےدنوں میں حکومت کےساتھ نہ رہیں۔پیپلزپارٹی وفد کی جانب سےبی این پی کے سربراہ اخترمینگل کواپوزیشن اتحاد میں شامل کرنےکےلیےمذاکرات کیے گئے جس پر اخترمینگل نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کےلیےاپنی شرائط رکھ دیں۔اخترمینگل کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سامنے بھی اپنے مطالبات رکھے ہیں، اپوزیشن ہماری شرائط مان لے اپوزیشن میں آنے کے لئے تیار ہیں، ہم نے حکومتی اتحاد میں شمولیت کے لیے وزارتیں یا کوئی فائدہ نہیں لیا، حکومت نے ہمارے مطالبات پرکوئی پیش رفت نہیں دکھائی، میرے مطالبات کی حمایت کے لیے معاہدہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں