عمران خان انتہائی دیندار آدمی ہیں صرف داڑھی نہیں رکھی

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم پر توہین صحابہؓ کا الزام مسترد کرتے ہوئےکہاہےکہعمران خان دیندار آدمی ہیں صرف انہوں نے داڑھی نہیں رکھی ہوئی۔قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے باعث ملتوی ہوگیا۔ بعدازاں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن آج ایوان میں تقسیم نظر آئی، فضل الرحمان کی پارٹی جے یو آئی نے آج ایوان کو ہائی جیک کیا اور بجٹ پر بحث کا آغاز نہیں ہونے دیا، شہباز شریف کی تقریر میں رخنے انہوں نے ڈالے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں