آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور گرفتار

اسلام آباد(بولونیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کرلیا ہے تاہم انہیں نیب دفتر کی بجائے اپنے گھر میں ہی نظربند رکھا جائے گا۔نیب راولپنڈی نےجعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو گرفتار کرلیا ہے۔ فریال تالپور کو ایف ایٹ میں آصف زرداری کے گھر کے سامنے والے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قراردیا گیا ہے اور انہیں نیب دفتر کی بجائے اپنے گھر میں ہی نظر بند رکھا جائے گا، جب کہ فریال تالپور کو کل صبح احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں