پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹاؤنٹن(بولونیوز)کرکٹ ورلڈکپ کے سترھویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،اسپنرشاداب خان کی جگہ فاسٹ بولرشاہین آفریدی کوٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ٹاؤنٹن میں کھیلے جارہے میچ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، اب تک ایونٹ میں 3 میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوچکے ہیں جس میں سے ایک میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں