بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں خواتین اوربچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ(بولونیوز)بلوچستان کے علاقے حب میں وندر کے قریب ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔حب میں وندر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک اورویگن میں تصادم کے باعث خواتین اوربچوں سمیت ایک ہی خاندان کے7افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرک اور ویگن کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو حب اور کراچی منتقل کردیا گیا۔ایدھی ذرائع کے مطابق حب حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق ہونے والے لیاقت آباد بلوچ پاڑہ کے رہائشی تھے، حادثے میں کراچی سول اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حضیفہٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں