نیب میرے خلاف کرپشن کا ایک ثبوت لے آئیں،حمزہ شہباز

لاہور(بولونیوز)قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی میں نے نیب کو چیلنج کیا تھا کہ کرپشن کا ایک ثبوت لے آئیں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد رہنما مسلم لیگ(ن)اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا بیان سامنے آیا ہے۔ حمزہ شہبازنے لاہور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے پاکستانی قوم کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، اللہ کی ذات بڑی ہے، میں بہت گناہ گار ہوں میں نے نیب کو چیلنج کیا تھا کہ کرپشن کا ایک ثبوت لے آئیں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں