وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھے کرپٹ لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے

اسلام آباد(بولونیوز)مسلم لیگ(ن ) مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھےکرپٹ لوگوں کوبھی گرفتار کیا جائے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر خواجہ آصف اور احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےشاہد خاقان عباسی نےکہا کہ حمزہ شہبازپرجوالزامات لگانے ہیں وہ سب کے سامنے لگائے جائیں، جو سوالات کرنےہیں عوام کےسامنے کریں، مگرالزام لگانےاورثبوت دینےسےپہلے سزا نہیں دینی چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو سوال حمزہ شہباز سے پوچھیں جائیں وہ ذرا عمران خان سے بھی پوچھ لیں، ان کی کابینہ سے پوچھ لیں کیونکہ کرپٹ تو سب وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، انہیں بھی گرفتار کیا جائے، جس چور نے تحفظ حاصل کرنا ہے وہ پی ٹی آئی جوائن کرلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں