قتل کے مقدمے میں بانی ایم کیو ایم سمیت 7ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(بولونیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےپی ایس پی دفترپرحملہ اوردوکارکنان کی ہلاکت کے مقدمے میں بانی ایم کیوایم سمیت7ملزمان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو پی ایس پی دفتر پر حملہ اور دو کارکنان کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم سمیت 7 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم سمیت 7 مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا جب کہ مفرور ملزمان میں ایم کیو ایم لندن کے آصف حسنین عرف پاشا، بسمہ ناز سمیت 7 ملزمان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں