پانچ بچوں کا باپ پولیس کے ہاتھوں تشدد کے باعث جاں بحق،ورثاء کا احتجاج

چونیاں(بولونیوز)شامکوٹ کارہائشی 55 سالہ پانچ بچوں کا باپ ارشد کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا, ورثاء کااحتجاج جاری۔مقتول کوشامکوٹ چوکی انچارج اےایس آئی علی رضا صبح منشیات کےالزام میں اٹھاکرلایا۔مقتول کو تشدد کا نشانہ بنا کرہلاک کرکےپولیس ٹی ایچ کیوہسپتال چونیاں لے آئے۔ورثاء کا مین روڈ اور ڈی ایس پی آفس کے سامنے لاش رکھ کراحتجاج جاری, ڈی پی او قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقتول ارشد کا منشیات فروشی سے تعلق نہیں زمیندار تھا۔ملزم کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا, ملزم پر تشدد نہیں کیا ہارٹ اٹیک سے ہلاکت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں