نوابشاہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا احتجاج،یوم سیاہ

نوابشاہ(بولونیوز)سابق صدر آصف علی زرداری و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف پیپلزپارٹی سندھ کی اپیل پریوم سیاہ منایاجارہا ہے پیپلز پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے نواب شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دہرنا دیکر بیٹھ گئے ہیں دہرنے میں شریک کارکن وزیراعظم عمران خان خان ,نیب چیئرمین اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رہے,احتجاجی دھرنے میں سندھ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین ؤرکن سندھ اسمبلی غلام.قادرچانڈیو,پیپلزپارٹی کےضلعی صدر علی اکبر جمالی,سٹی کے صدر عظیم مغل,محمد ایوب خان رند,سید امجد حیدرشاہ,عاشق حسین گورچانی,علی نواز بروہی,انجنیئر عبدالرسول بروہی,ڈاکٹر عطاء اللہ بروہی ودیگرعہدیداران دھرنے میں شریک ہیں ,احتجاجی دہرنے میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی خواتین بھی شریک ہیں ,شدید گرمی میں پیپلز پارٹی کارکنوں کا دہرنا جاری ہے گرمی سے بچنے کے لیئے شامیانے لگائے گئے ہیں احتجاجی دہرنے سے پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے نیب کے ہاتھوں آصف زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر پرامن احتجاج کر رہے ہیں پیپلز پارٹی کےکارکن ضیاء کی مارشلاء کی گولی ,لاٹھی اور کوڑے وپھانسی سےخوفزدہ نہیں ہوئےتونیازی کی حکومت کیا کرے گی جیل ہمارے لیئے نئی نہیں ہے ہمارے صبر کو نہ آزمایا جائے اگر صبر کا دامن لبریز ہوا تو نیازی کو لگ پتا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں