درختوں کی کٹائی سے کراچی موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے،پی ایس پی وفد

کراچی(بولونیوز)پی ایس پی کےوفد کی شاہراہ فیصل گرین بیلٹ سےدرختوں کی کٹائی کےخلاف نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کےاحتجاجی مظاہرے میں شرکت۔یاد رہےکہ مظاہرے سےخطاب کرتےہوئےممبر نیشنل کونسل آسیہ اسحاق نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین مصطفٰی کمال نے اپنے دورِ نظامت میں پورے کراچی میں درخت لگا کر کراچی کو ماحولیاتی آلودگی سے ناصرف بچا لیا تھا بلکہ کراچی ماحول دوست شہروں میں شامل ہورہا تھا؛ ٹمبر مافیا اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی بھر سے درخت کاٹ کر کراچی کو شدید موسمیاتی تبدیلی کا شکار کر رہے ہیں جس کے بہت خطرناک نتائج برآمد ہونا شروع ہوچکے ہیں، انہوں نے وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کا فوری طور پر نوٹس لیں اور جرم میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں.پاک سرزمین پارٹی کے وفد کی قیادت، ممبر نیشنل کونسل آسیہ اسحاق نے کی، وفد کے دیگر اراکین میں مرکزی سائبر میڈیا کے انچارج نادر قریشی اور مرکزی کلچرل اینڈ اسپورٹس ونگ کے ممبر عنید خان نے شرکت کی؛ کراچی کے معروف سوشل ایکٹیوسٹ راؤ سیف اللہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، آخر میں راؤ سیف اللہ اور نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کے سربراہ محمد نعیم قریشی نے احتجاج میں مرکزی وفد بھجنے پر پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین سید مصطفی کمال کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں